ڈنگہ میں مویشیوں کی چوریاں بڑھ گئیں
گجرات (نامہ نگار )ڈنگہ میں مویشیوں کی چوریاں بڑھ گئیں ،نواحی گا ئوں ہیڈ کھو کھرا میں مویشی چور متحرک ہو گئے ۔
گزشتہ روز محمد اشرف سکنہ ہیڈ کھو کھرا کا قیمتی بکر ا چور اٹھا کر لے گئے مقامی افراد کے مطابق ہیڈ کے قریب شہر کنارے انتہائی زرخیز زمین ہے ،جہاں گھاس کی فراوانی کے باعث اکثر زمیندار اور اہل علاقہ اپنے مویشی چرنے کیلئے چھوڑ دیتے ہیں جس کا فائدہ اٹھا کر چور آسانی سے مویشی لے جاتے ہیں، پولیس نے وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ۔