کامونکے :ڈکیتی کی وارداتوں میں4افراد کو لوٹ لیا گیا
کامونکے (تحصیل رپورٹر )ڈکیتی کی وارداتوں میں4افراد کو لوٹ لیا گیا۔ دُنیا پور کے محب النبی اور کوٹلی دیانت رائے کے طارق سے گوردوارہ روڑی صاحب چوک میں تین ڈاکو مجموعی طور پر ساٹھ ہزارروپے اور دو موبائل فون چھین کر لے گئے ۔
عبداللہ نامی نوجوان سے موضع سنوپر کے نزدیک دو ڈاکو پچاس ہزارروپے اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔جبکہ دھینسر پائیں کے عدنان علی سے دو ڈاکو موہن پور بھٹیاں کے قریب ساڑھے آٹھ ہزار روپے اور قیمتی دستاویزات چھین کر فرار ہو گئے ۔