نیٹ میٹرنگ کے پرانے میٹروں کی تبدیلی کیلئے صارفین کو نوٹس ارسال

نیٹ میٹرنگ کے پرانے میٹروں کی  تبدیلی کیلئے صارفین کو نوٹس ارسال

وجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گیپکو نے نیٹ میٹرنگ کے پرانے میٹروں کی تبدیلی کیلئے صارفین کو نوٹس ارسال کرنا شروع کرد ئیے جس سے صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی، صارفین کی بڑی تعداد نے گھریلو اور انڈسٹریل میٹروں کو سولر سسٹم میں منتقل کردیا تھا اور نیٹ میٹرنگ کرواکرنیپرا سولر سسٹم کا لائسنس حاصل کیا جس پر گیپکونے ہزاروں صارفین کے پرانے میٹروں کو تبدیل کرکے نیاجدید میٹر لگانے کی ہدایت کردی۔

گگیپکو افسر وں کے مطابق جن صارفین نے پرائیویٹ طور پر گرین میٹر خرید کر نصیب کئے ان کے جھلسنے اور یونٹس کی امپورٹ وایکسپورٹ کی ریڈنگ میں شکایات موصول ہورہی تھیں جس کے باعث انہیں تبدیل کرنے کیلئے نوٹسز ارسال کئے گئے تاکہ جدید آٹو میٹک ریڈنگ میٹر نصب ہوسکیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں