انسداد سموگ اقدامات ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی جانچ پڑتال ، 3 گاڑیاں ضبط

انسداد سموگ اقدامات ، فٹنس سرٹیفکیٹ  کی جانچ پڑتال ، 3 گاڑیاں ضبط

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایات پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل/سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فیصل سلطان کی سربراہی میں مختلف مقامات پر ٹرانسپورٹ آپریشنز اور انسدادِ سموگ اقدامات کئے گئے ۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) فیصل سلطان نے آر ٹی اے ٹیم کے ہمراہ سٹار ٹریولز کا دورہ کیا، جہاں تمام گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس کی جانچ پڑتال کی گئی۔ قواعد کی خلاف ورزی پر 3 گاڑیوں کو عدم تعمیل کے باعث ضبط کر لیا گیا۔ بعد ازاں انہوں نے ملک ٹریولز کا معائنہ کیا جہاں فٹنس سرٹیفکیٹس اور روٹ پرمٹ کی میعاد ختم ہونے پر 5 گاڑیوں کو ضبط کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں