گجرات:چوری ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث وقار عرف قاری گینگ گرفتار

گجرات:چوری ڈکیتی کی وارداتوں  میں ملوث وقار عرف قاری گینگ گرفتار

گجرات (سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )پولیس تھانہ انڈسٹریل سٹیٹ نے چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3رکنی وقار عرف قاری گینگ کوگرفتار کرلیا،مال مسروقہ طلائی زیورات،مالیت ساڑھے 24لاکھ روپے ،40ہزارروپے نقد اور وقوعہ میں استعمال ہونیوالاناجائزاسلحہ3پستول بر آ مد کرلئے ۔

ایس ایچ او انسپکٹر زبیرانجم نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3رکنی وقار عرف قاری گینگ کو گرفتارکرلیا،گرفتار ملزموں میں وقار حسین عرف قاری ، عقیل احمد اور احمد شرجیل سکنہ وزیرآباد شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں