ڈسکہ :تجاوزات قائم کر نیوالے دکاندار گرفتار ، مقدمات درج

ڈسکہ :تجاوزات قائم کر نیوالے  دکاندار گرفتار ، مقدمات درج

ہیڈبمبانوالہ، ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا) تجاوزات قائم کرنے والوں کو مقدمات درج کرکے ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ پسرور روڈ میانوالی بنگلہ میں قیصر عباس نے فش شاپ کے باہر، وقاراحمد نے مچھلی فروخت کرنے کیلئے اور مبارک علی نے شارع عام پر تجاوزات قائم کررکھی تھی ، `

سرانوالی میں شہباز نے وڈ ورکس کے باہر،متین سجاد نے ہوٹل کے باہر،شاہد منیر نے سکریپ شاپ کے باہر، محسن علی نے ٹائر شاپ کے باہر، غلام عباس نے ٹرنک شاپ کے باہر تجاوزات قائم کررکھی تھی، ستراہ میں مدثر علی نے ہوٹل کے باہر تجاوزات قائم کررکھی تھیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں