اے سی گجرات کا رام پیاری محل کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ

اے سی گجرات کا رام پیاری محل کے ترقیاتی کاموں کا معائنہ

گجرات(سٹی رپورٹر،نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے فوارہ چوک میں واقع عنایت پارک کا دورہ کیا جہاں صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کے حوالے سے جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر پارک میں شجرکاری مہم بھی جاری ہے ۔ میونسپل کمیٹی کے چیف سینٹری سپروائزر نصراﷲ کنگ بھی موجود تھے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے صفائی کے معیار اور پارک کی تزئین و آرائش پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی۔

اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون نے رام پیاری محل کا دورہ کیا جہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا گیا۔ انہوں نے تعمیراتی معیار، صفائی اور تزئین و آرائش کے امور کا تفصیلی معائنہ کیا اور متعلقہ عملے کو ہدایات جاری کیں کہ تاریخی ورثے کی بحالی میں معیار اور خوبصورتی کو ترجیح دی جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ رام پیاری محل کی بحالی عوامی فلاح کیلئے اہم قدم ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں