جامعۃ الامین میں فارغ التحصیل قرا کرام کی دستار بندی

 جامعۃ الامین میں فارغ التحصیل قرا کرام کی دستار بندی

تقریب میں ایس ایس پی رائو طاہر ،مصر سے آئے قرا حضرات ، معززین کی شرکت

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار)فارغ التحصیل قرا کرام کی دستاربندی کی تقریب جامعۃ الامین قلعہ دیدار سنگھ میں ہوئی جس میں علاقہ معززین، جید علمائے کرام، مصر سے آئے قرا حضرات ، شعرا، صحافیوں اور اعلیٰ افسر وں نے شرکت کی، اس موقع پر ایس ایس پی راؤ طاہر، سابق ڈپٹی کمشنر طارق احسان، چودھری بشارت ،رانا عظیم،حافظ امین یاسین،حاجی نعیم خالد،ماسٹر نعیم اللہ، شیخ ریاض انسپکٹر پنجاب پولیس، ملک سونو ودیگر بھی موجو دتھے ۔قاری وسیم اللہ امین نے کہا کہ ہماری زندگیوں میں حقیقی تبدیلی اسی وقت آسکتی ہے جب ہم قرآنِ کریم کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوں ۔

پیر محمد شاہ مسکین پور، پیر عبدالحنان صدیقی، عزیز الرحمن شاہ خانیوال ،الشیخ القاری یاسر سرایا المصری، القاری ابوبکر سلطان تنزانیہ، الشیخ القاری سعید احمد ، پروفیسر ندیم مراد علی سندھو ، مولانا بلال ارشد،الحاج ایوب فیصل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ قرآن وہ واحد کتاب ہے جو دلوں اور زندگیوں کو بدل دیتی ہے ، تحفظِ ختمِ نبوت ہمارے ایمان کا بنیادی جز اور عقید ہ اسلام کی اساس ہے ، ختمِ نبوت کے تحفظ کیلئے جان دینے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں