پھالیہ:محنت کش کو قتل کر کے لاش نہر کنارے پھینک دی

پھالیہ:محنت کش کو قتل کر کے لاش نہر کنارے پھینک دی

پو لیس نے شاہد عمران کی تشدد زدہ لاش تحویل میں لے لی ، 2 ملزم گرفتار

پھالیہ (نامہ نگار )تھانہ پھالیہ پولیس نے چند گھنٹوں میں اندھے قتل کا سراغ لگا لیا ، لاش برآمد کر کے ملزم گرفتار کرلئے ۔پھالیہ پولیس کو حافظ آباد کے رہائشی محمد یوسف نے اطلاع دی کہ اسکا برادرنسبتی شاہد عمران پھالیہ میں ٹھیکیدار عابد حسین کے پاس کام کرنے آیا مگر دو دن بعد رابطہ ختم ہو گیا ، ساتھیوں کیساتھ ٹھیکیدار عابد حسین کی رہائشگاہ پر پہنچا اور شاہد عمران کے بارے پوچھا جس پر وہ ٹال مٹول سے کام لینے لگا ، ہم سیڑھیوں سے اترے تو عابد کی ساتھیوں سے گفتگو سنی کہ آواز آئی کہ لاش کو نہر برد کرنا ہو گا ،ہم یہ سن کر نہر کنارے پیدل چلنے لگے اور موبائل فون کی روشنی سے سروٹوں میں پڑی شاہد عمران کی تین چار دن پرانی تشدد زدہ لاش دکھائی دی اطلاع پر پو لیس پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے لیا ،نامزد ملزم ٹھیکیدار عابد حسین سکنہ قصور اور آزاد حسین سکنہ خیرپور سندھ اور3نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے دو ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں