بدل دو نظام ،اسلامی لائیرز موومنٹ کا کچہری میں کیمپ
گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر )اسلامک لائیرز موومنٹ کے زیرِ اہتمام ضلع کچہری میں دعوتی کیمپ لگایا گیا، بدل دو نظام اجتماع عام میں تمام وکلا بھائیوں کو 21، 22 اور 23نومبر کو مینار پاکستان لاہور میں ہونے والے جماعت اسلامی کے تاریخی اجتماع عام میں بھرپور شرکت کی پرزور دعوت دی گئی،ضلعی امیرجماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوانے دعوتی کیمپ کا دورہ کیا۔
اسلامک لائیرز موومنٹ کی قیادت نے بھرپور استقبال کیا ،اس موقع پر منور ہاشمی ایڈووکیٹ،عابد پرویز ہرل ،خالد چہل ،شاہد سندھو ،آصف نعیم ،افضال بٹ ، فرجاد وڑائچ ،ضرار مخدوم ایڈووکیٹ اور دیگر قائدین،نے شرکت کی۔ضلعی امیرجماعت اسلامی مظہر اقبال رندھاوانے وکلا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان لاہور میں بدل دو نظام کے عنوان سے پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا جس میں تمام وکلا بھائیوں کی شرکت بھی تاریخی ہو گی۔