چلڈرن لائبریری میں سپورٹس ویک گالا کا انعقاد
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر )چلڈرن لائبریری میدانِ کھیل کی پرجوش صداؤں سے بھی گونج اٹھی۔ سپورٹس ویک گالاکے انعقاد نے نا صرف بچوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں کو نکھارا بلکہ ان میں آگے بڑھنے اور خود اعتمادی کے ساتھ جیت کے سفر پر گامزن ہے ۔
انچارج میڈم عفت حنیف نے فیوچر وثرن سکول سسٹم کے پوزیشن حاصل کرنے والے بچوں میں انعامات تقسیم کیے ۔ تقریب میں بچوں کو یہ احساس دلایا کہ ان کی محنت کو نہ صرف دیکھا جا رہا ہے بلکہ سراہا بھی جا رہا ہے ۔میڈم عفت حنیف نے بچوں کی کارکردگی کی تعریف کرتے کہا کہ ایسے پروگرام بچوں کی شخصیت سازی میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ کھیل کے میدان میں حصہ لینے سے بچوں کی برداشت، ٹیم ورک اور نظم و ضبط جیسی خوبیاں پروان چڑھتی ہیں۔پوزیشن ہولڈرز بچوں کے چہروں پر مسکراہٹیں انکی کامیابی کی گواہی دے رہی تھیں۔ کامیاب سپورٹس گالا نے ثابت کر دیا کہ چلڈرن لائبریری گوجرانوالہ صرف مطالعے کا مرکز نہیں بلکہ بچوں کے ہمہ جہتی تربیتی سفر کی روشن مثال ہے ۔