لدھیوالہ وڑائچ:قبرستان میں جناز گاہ کیلئے 2 کروڑ روپے کے فنڈز منظور

لدھیوالہ وڑائچ:قبرستان  میں جناز گاہ کیلئے 2 کروڑ  روپے کے فنڈز منظور

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )مسلم لیگ ن کے سابق ایم پی اے حاجی امان اللہ کی در خواست پر گورنمنٹ بوائز ہائی سکول لدھیوالہ سے ملحق قبرستان کی جنازہ گاہ کیلئے صوبائی حکومت نے 2کروڑ روپے کے فنڈ کی منظوری دیدی۔

اسسٹنٹ کمشنر فیصل مجید نے حاجی امان اللہ کے ساتھ جنازہ گاہ کے پلاٹ کا وزٹ کیا۔ اے سی صدر نے روزنامہ دنیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چند روز تک جنازہ گاہ کی تعمیر کا کام شروع کر دیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں