رائے غضنفر کے والد سپردخاک صحافیوں کی جانب سے اظہا رتعزیت
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا)سابق چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب رائے غضنفر علی کھرل کے والد رائے انور کھرل انتقال کر گئے ،
مرحوم کی سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں گڑھی اعوان قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ سابق صدر و چیئرمین ڈسٹرکٹ پریس کلب رانا ارشد انجم کی زیر صدارت تعزیتی اجلاس ہوا جس میں صدرپریس کلب امتیاز احمد تاج،سابق سیکرٹری حافظ عزیز الرحمن،سابق چیئرمین ملک ہمایوں شہزاد، نائب صدر حافظ عبدالقدیر ، سابق صدر جاوید اسد،سابق صدرمظہر حسین وڑائچ، گلزار چوہان، حامد رضا ،سابق فنانس سیکرٹری اعظم گوندل ودیگر نے شرکت کی اور مرحوم کے بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔