بس و ویگن اڈوں پر اوورچارجنگ کے خاتمہ کیلئے کا رروائیاں
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)عیدالاضحیٰ پر بس و ویگن اڈوں پر اوورچارجنگ کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔
ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے رات گئے جنرل بس سٹینڈ کا اچانک دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے کاؤنٹرز، انتظار گاہوں اور بسوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے صفائی ستھرائی، روشنی، پینے کے صاف پانی، واش رومز اور سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔