علی پور چٹھہ کا رہائشی اسلام آ باد میں ٹریفک حادثے کا شکار
علی پورچٹھہ (تحصیل رپورٹر )وفاقی دارالحکومت میں ٹریفک حادثے کے دورن علی پورچٹھہ کا رہائشی زندگی کی بازی ہار گیا۔
سید نگر کا معظم آنکھ کے آپریشن کے سلسلہ میں گیا ہوا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا ، سر میں چوٹ کی وجہ سے فوری ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ کئی گھنٹے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑگیا ، مرحوم کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔