غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں ، گوجرانوالہ ، وزیر آ باد میں کارروائی

 غیرقانونی ہاؤسنگ سکیمیں ، گوجرانوالہ ، وزیر آ باد میں کارروائی

مختلف مقامات پر بھاری مشینری کے ذریعے تعمیراتی ڈھانچے مسمار ،دفاتر سیل

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)جی ڈی اے نے  گوجرانوالہ اور وزیرآباد میں واقع غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مشینری کے ذریعے تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کو سیل کردیا، کارروائیاں ڈپٹی کمشنر و ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے نوید احمد کی ہدایت اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ رضوان محمود کی زیرنگرانی عمل میں لائی گئی۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ رانا ضیا اللہ خان اور اسٹیٹ آفیسر مرزا بابر کی سربراہی میں انفورسمنٹ ٹیم نے مختلف علاقوں میں قائم ہاؤسنگ سکیموں کی قانونی حیثیت کو چیک کیا تو مدوخلیل، اعوان چوک، پیناکھہ گا ئو ں، وزیرآباد کے علاقہ دھونکل موڑ، پیر مٹھا روڈ، چیمہ کالونی اور کوٹ ننھا کے علاقہ میں لینڈ سب ڈویژنز کے ناموں سے غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے قیام کی کوشش کی جا رہی تھی جن کے خلاف فوری کارروائی کرتے ہوئے وہاں عارضی سڑکوں اور چاردیواری سمیت دیگر تعمیراتی ڈھانچوں کو مسمار اور دفاتر کو بھی سیل کر دیا گیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں