چھریاں،چاقو اور ٹوکے کی قیمتوں تیز کرنے کے معاوضہ میں اضافہ
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ہی چھریاں،چاقو اور ٹوکے بنانے اور انہیں تیز کر انے کا کام زور پکڑ گیا نرخوں میں 25ے 30فیصد تک اضافہ کردیا گیا،نئے کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ، بغدے ،مڈیاں بھی مہنگی ہوگئیں ۔
شہر کے مختلف علاقوں میں جانورذبح کر نے والی چھری 300 روپے سے 1500 روپے تک دستیاب ہے جبکہ ان کو تیز کرنے کا ریٹ پہلے 80روپے ہو تا تھا اب 150روپے سے 200روپے تک لئے جا رہے ہیں۔ بغدے کی قیمت 1000روپے تک لی جا رہی ہے ۔