کمشنر کپ انٹر کلب ووشو چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

کمشنر کپ انٹر کلب ووشو چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

مختلف ویٹ کیٹیگری میں 100سے زائد کھلاڑیوں کی شرکت ، انعامات تقسیم

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)گوجرانوالہ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام کمشنر کپ انٹر کلب ووشو چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا جس میں 100سے زائد کھلاڑیوں نے مختلف ویٹ کیٹیگریز میں صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ، مہمانِ خصوصی ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر رانا سجاد، ٹی ایس او تنویر اور ایڈمنسٹریٹر رانا علی حیدر تھے ۔ نتائج کے مطابق 36کلو گرام کیٹیگری میں حسین زاہد نے پہلی جبکہ سلیمان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔40 کلو گرام کیٹیگری میں عبدالباسط پہلے اور نعمان دوسرے نمبر پر رہے ۔ 44 کلو گرام کیٹیگری میں عمر نے میدان مار کر پہلی اور جمیل نے دوسری پوزیشن اپنے نام کی۔52 کلو گرام کیٹیگری میں علی اکبر نے پہلی جبکہ سبحان نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔56 کلو گرام کیٹیگری میں عبداللہ پہلے اور احتشام دوسرے نمبر پر رہے ۔60 کلو گرام کیٹیگری میں فیضان نے پہلی اور ایم وقاص نے دوسری پوزیشن لی ۔ کامیاب کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں