سیالکوٹ:جانوروں کی آ لائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے 209خندقیں تیار

سیالکوٹ:جانوروں کی آ لائشیں  ٹھکانے لگانے کیلئے 209خندقیں تیار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر صبا اصغر نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں شہریوں میں 3 لاکھ ماحول دوست پلاسٹک بیگز تقسیم کئے جائیں گے تاکہ آلائشوں کو محفوظ طریقے سے تلف کیا جا سکے۔۔۔

ضلع بھر میں 209 خندقیں کھودی گئی ہیں جہاں آلائشیں دفن کی جائیں گی۔ عید پر آلائشیں سڑکوں، گلیوں اور کھلے مقامات پر پھینکنے والوں کو50 ہزار روپے تک جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا بریفنگ میں کیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں