جلالپورجٹاں :آسمانی بجلی نے نوجوان کی جان لے لی

جلالپورجٹاں :آسمانی بجلی  نے نوجوان کی جان لے لی

جلالپورجٹاں (نامہ نگار)آسمانی بجلی گرنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔

 بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ روز نواحی گاؤں رامکے بہلپور کا رہائشی 19 سالہ حامد علی موٹر سائیکل پر اصغر علی ہمراہ کام پر جارہا تھا کہ اصغر علی بارش سے بچنے کیلئے برساتی نالے کے پل کے نیچے چلا گیا تاہم حامد علی موٹر سائیکل پر پل کے اوپر ہی رہا اچانک آسمانی بجلی کڑکی اور وہ آسمانی بجلی گرنے سے جان کی بازی ہار گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں