کرنٹ نے نوجوان کی جان لے لی
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا،ڈسٹرکٹ رپورٹر ) نور پورہ سٹاپ پسرور روڈ پر کرنٹ لگنے سے نوجوان جاں بحق ہو گیا ۔
نورپورہ سٹاپ پسرور روڈ پر گھر میں کنسٹرکشن کا کام کر اتے ننگے تار سے کرنٹ لگنے کے باعث 26سالہ حسام شدید زخمی ہو گیا ،متاثرہ شخص کو علامہ اقبال میموریل ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہو سکا۔