محمد شہزاد کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کا اضافی چارج دیدیا

محمد شہزاد کو ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کا اضافی چارج دیدیا

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد شہزاد کو گوجرانوالہ ضلع میں ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کا اضافی چارج دیدیا گیا،

تفصیلات کے مطابق پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر گوجرانوالہ رب نواز بھون کی ریٹائرمنٹ کے بعد ڈی پی پی کی سیٹ خالی تھی ۔ قبل ازیں محمد شہزاد ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر کی حیثیت سے عمران خان پر قاتلانہ حملہ کیس اور 9 مئی کے کیسز سمیت دیگر اہم نوعیت کے مقدمات میں فرائض کی انجام دہی کر چکے ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں