پولیس نے اطلاع دینے والے پر مقدمہ کے 12روز بعد ڈکیتی تسلیم کرلی

پولیس نے اطلاع دینے والے پر  مقدمہ کے 12روز بعد ڈکیتی تسلیم کرلی

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )بارہ روز بعد بیگووالہ پولیس نے ڈکیتی کی واردات تسلیم کر کے مقدمہ درج کرلیا ،پہلے اسی واردات کی 15پر کال کرنیوالے شہری پر مقدمہ درج کردیا تھا۔

موضع روہیلہ میں 12روز قبل فیصل سے 2ڈاکو ئو ں نے 6چھترے چھین لئے اور ہاتھ باندھ کر اغوا کرلیا ،پکی گڑھی کے قریب چھوڑ دیا اورچھترے لیکر فرار ہوگئے ، واقعہ کی اطلاع متاثرہ شخص کے بھتیجے حذیفہ نے 15پر دی ۔تھانہ بیگوووالہ پولیس نے ڈکیتی چھپانے کیلئے 15 پر کال کرنیوالے نوجوان کیخلاف ہی مقدمہ درج کرلیا کہ واردات نہیں ہوئی ،اہل دیہہ کے احتجاج اور انکوائری کے بعد تھانہ بیگووالہ پولیس نے 12روز کے بعد آخر کار واردات مان لی اورمقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں