سمبڑیال:سکول ٹیچر کو راستے میں ہراساں کرنے والے پر مقدمہ
سمبڑیال(سٹی رپورٹر )سکول کی ٹیچر کو راستے میں ہراساں کرنے پر ایک شخص کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
موضع کوٹلی کھوکھراں کی رہائشی زرین ملک الائیڈ سکول میں ٹیچر ہے ، چھٹی کر کے گھر جارہی تھیں کہ گاؤں کے قریب مقامی رہائشی سیف ٹیچر کو ہراساں کرنے لگا اوراونچی آواز میں غیر مہذب فقرے کسنے لگا ، خاتون ٹیچر نے تھانہ بیگووالہ میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر ادیا ۔