راہوالی:کارکی موٹر سائیکل کو ٹکر ،چچاجاں بحق ،بھتیجازخمی
راہوالی(نمائندہ دنیا )تیزرفتار کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر چچا جاں بحق جبکہ بھتیجا شدید زخمی ہو گیا ۔
محافظ ٹاؤن کا رہائشی محمد بن صادق اورعبدالوہاب بھٹی گوجرانوالہ سے گکھڑ منڈی جارہے تھے کہ ردا مارکی کے قریب پہنچے تو رانگ سائیڈ سے آنے والی کار نمبر BFW/724نے ٹکر ماردی جسکے نتیجے میں محمد بن صادق موقع پر جاں بحق جبکہ عبدالوہاب شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر اے ایس آئی شہباز نت عملہ کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ، لاش کو تحویل میں لے لیا اور زخمی عبدالوہاب کو سول ہسپتال پہنچادیا، حادثے کے بعد ڈرائیور بلال احمد سکنہ جلالپور جٹاں فرار ہو گیا ،متوفی کے بھائی زاہد کی رپورٹ پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔