بلاول بھٹو جلد پنجاب کے ناراض کارکنوں سے ملاقات کرینگے :گورنر

بلاول بھٹو جلد پنجاب کے ناراض  کارکنوں سے ملاقات کرینگے :گورنر

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)بلاول بھٹو زرداری جلد سنٹرل پنجاب کے ناراض کارکنوں سے ملاقات کرینگے ، کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں ۔

 ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب سلیم حیدر نے گورنر ہائوس لاہور میں چیف کوآرڈی نیٹر ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی سنٹرل پنجاب ارشاد اللہ سندھو کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، وفد میں پیپلزپارٹی ورکر اتحاد ایکشن کمیٹی ضلع وزیرآباد، کے چیف کوآرڈی نیٹر میاں سعید طفیل، سعید بھٹی، کلیم اللہ ،علی ظفر بھٹی و دیگر شامل تھے ۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل پنجاب میں پیپلزپارٹی کو مضبوط بنانے اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنانے کیلئے سب کو متحد ہو کر جدوجہد کرنا ہوگی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں