آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ کا ضلع حافظ آباد کا دورہ

آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ  کا ضلع حافظ آباد کا دورہ

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)آر پی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ضلع حافظ آباد کا دورہ کیا ،

 ایس ڈی پی او آفس پنڈی بھٹیاں، ڈی پی او آفس حافظ آباد اور مختلف تھانوں کا معائنہ کیا۔ دورے کے دوران آر پی او نے پولیس کارکردگی، ریکارڈ، سکیورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں