ہمارے مسائل کی بڑی وجہ فنی تعلیم کی کمی ہے ، سردار تنویر الیا س

 ہمارے مسائل کی بڑی وجہ فنی تعلیم کی کمی ہے ، سردار تنویر الیا س

کامیاب نوجوان پروگرام کے تحت1 لاکھ سے 5ملین روپے تک قرضے د ئیے جائیں گے

اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) چیئر مین پنجاب بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ ہمارے مسائل کی بڑی وجہ فنی تعلیم کی کمی ہے جس کیلئے ہمیں سنجیدہ اقدامات کرنا ہو نگے ۔ ہمارے ملک میں سائنس ،آ ئی ٹی ، ووکیشنل،انجینئر نگ کی تعلیم بہت ضروری ہے ۔ ا ن خیالات کا اظہار ا نہوں نے کامسیٹس یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مہارت کے ساتھ ساتھ تعلیمی اداروں کو بھی انڈسٹری کے ساتھ منسلک کرنا بہت ضروری ہے ، ا نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے پروگرام کامیاب نوجوان سکیم کا بہت جلد آغاز کیا جا رہا ہے جس کے تحت ایک لاکھ سے 5 ملین روپے تک قرضے نوجوانوں کو د ئیے جائیں گے ۔ تقریب کے آخر میں ریکٹرکامسیٹس یونیورسٹی ڈاکٹر راحیل نے سردار تنویر الیاس خان کو شیلڈ پیش کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں