ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فروغ فن کیلئے اہم قدم:زرتاج گل

ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فروغ فن کیلئے اہم قدم:زرتاج گل

وزیر مملکت کا پنجاب آرٹس کونسل میں تقریب سے خطاب ، انعامات تقسیم کئے

راولپنڈی(نیوزرپورٹر)پنجاب کی زمین فن و ثقافت کی امین ہے ،پنجاب میں پنجابی، سرائیکی ،پوٹھوہاری، بلوچی ثقافت کے رنگ نمایاں ہیں ، ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فن وثقافت کے فروغ کے لیے اہم قدم ہے ۔ ان خیالات کااظہار وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ زرتاج گل نے پوزیشنز حاصل کرنیوا لوں میں ا نعامات تقسیم کیے ۔ شاعری کے مقابلوں میں حسیب علی پہلے ،محسن ظفردوسرے ، اقصیٰ ناصر تیسرے نمبر پر آئیں،افسانہ نگاری میں معطر ندا نے پہلی ،عظمت شہزاد نے دوسری، عرشیہ نور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پینٹنگ کے مقابلوں میں اُم سلمیٰ،عبد الہدیٰ ، شمسہ کنول با لترتیب پہلے ، دوسرے اور تیسرے نمبر پر آئیں۔گائیکی کے مقابلوں میں صغیر عباس پہلے ، کومیل دوسرے ، غلام رضا تیسرے انعام کے حق دار قرار پائے۔ دھن سازی کے مقابلوں میں سوشیل ساغر نے پہلی،سنیل ڈیوڈنے دوسری ، سنیل شاکر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ دستکاری کے مقابلوں میں امبرین فاطمہ پہلے ، بشریٰ پاشا دوسرے اور مریم ذو الفقار تیسرے نمبر پر آئیں۔ شارٹ فلم میکنگ کے مقابلوں انیل احمد نے پہلی، عبدالر حمن نے دوسری جبکہ حفصہ سبین نے تیسری پوزیشن لی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں