عدم توجہ کی وجہ سے زمینیں بنجر ہو رہی ہیں:زرعی ماہرین

عدم توجہ کی وجہ سے زمینیں  بنجر ہو رہی ہیں:زرعی ماہرین

فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کی کاشت اور حفاظت کیلئے محکمہ زراعت کے زیر اہتمام فارمرراجہ طاہر عظیم کے آرگینک فارم پر زمینداروں کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

مظفرآباد(بیورو رپورٹ) ورکشاپ میں ضلع بھر کے 35زمینداروں نے شرکت کی۔ نائب ناظم زراعت آمنہ رفیع، معاون ناظم وقاص عبداللہ اور ریسرچ آفیسرحماد احسن نے زمینداروں کو لیکچر دیئے۔ ماہرین نے آرگینک طریقے سے فصلوں، سبزیوں اور پھلوں کی کاشت کے تجربات سے آگاہ کیا۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ زمینوں پر توجہ نہ ہونے کی وجہ سے زمینیں بنجر ہو رہی ہیں۔ زمیندار مسائل کے حل کیلئے محکمہ زراعت کے دفاتر سے رجوع کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں