یو نان میں بھٹوکی برسی ،شہید کو خراج عقیدت پیش

یو نان میں بھٹوکی برسی ،شہید کو خراج عقیدت پیش

بھٹو کا عدالتی قتل کرنے والے مٹ گئے ،وہ آج بھی زندہ ہیں ، شبیر دھامہ

اسلام آباد ،ایتھنز (دنیا رپورٹ )یونان میں ذوالفقار علی بھٹو کی 42 ویں برسی منائی گئی،صدر پاکستان پیپلز پارٹی یونان چودھری شبیر دھامہ کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں شہید جمہوریت کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا گیا،یونان میں لاک ڈائو ن کے باعث مختصر تقریب میں اہم شخصیات نے شرکت کر کے ذوالفقار علی بھٹو کی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا،اس موقع پر شبیر دھامہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کا عدالتی قتل کرنے والے مٹ گئے مگر بھٹو آج بھی زندہ ہیں ، نائب صدر پیپلز پارٹی یورپ ڈاکٹر طارق سلہریا نے کہا کہ پاکستان کے ایوانوں میں آج بھی بھٹو کی آواز گونج رہی ہے ،آخرکار عوام کی حکمرانی کا بھٹو کا خواب تعبیر پا کر ہی رہے گا،برسی کی مختصر تقریب میں محمد خاں کرنانہ ،مدثر سوہل،حافظ شاہد غفار،قاری محمد اکرم زاہد،دانش بشیر،شکیل رحمانی،محمد اسلم چودھری اور دیگر نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں