عمران خان چونچلوں سے عوام کو بہلانا چاہتے ہیں، مشتاق منہاس
مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات،سیاحت،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے کہا ہے کہ عمران خان نے جس بازار کا دورہ کیا
مظفرآباد (بیورو رپورٹ) وہ دنیا کے کس کونے میں ہے کہ جس میں ایک بھی خریدار نہیں تھا۔عمران خان نواز شریف کی طرز پر ایسے اقدامات کرتے تو ہیں مگر اپنا مذاق بنوا لیتے ہیں۔اپنے بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ عمران خان کے دور میں مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے جبکہ وہ اس طرح کے چونچلوں سے عوام کو بہلانا چاہتے ہیں۔