ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی سیکٹر جی الیون میں احساس ریڑھی بانوں سے ملاقات

ڈاکٹر ثانیہ نشتر کی سیکٹر جی الیون میں  احساس ریڑھی بانوں سے ملاقات

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے تخفیف غربت وسماجی تحفظ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے اسلام آباد کے سیکٹر جی الیون میں احساس ریڑھی بانوں سے ملاقات کی اور ان سے اس منصوبے سے متعلق تاثرات معلوم کئے

اسلام آباد (اے پی پی) ریڑھی بانوں نے معاون خصوصی سے مل کر خوشی کا اظہار کیااور احساس پروگرام کو سراہا۔ ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے کہا کہ وزیراعظم کے وژن کے مطابق ریڑھی بانوں کو سازگار ماحول فراہم کیا جارہا ہے تاکہ وہ بہتر انداز میں کام کرکے اپنی اور اپنے خاندان کی کفالت کرسکیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ پہلا پائلٹ پراجیکٹ ہے جو جی الیون میں شروع کیا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں