چار انسپکٹرز کی ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی، آر پی او نے رینک لگائے
ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی عمران احمرنے ڈی ایس پی کے عہدہ پر ترقی پانے والے انسپکٹرز کو رینک لگائے جن میں ریجنل دفتر میں تعینات انسپکٹر رفاقت حسین اور انسپکٹر عبد الجبار شامل ہیں
راولپنڈی (خبرنگار) ترقی پانے والے انسپکٹر عبدالجبار کی خدمات ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ کے حوالے کی گئی ہیں۔ انسپکٹر اظہر محمود اسلم کو ڈی ایس پی انویسٹی گیشن ون راولپنڈی جبکہ انسپکٹر ظفر شکیل کو ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز راولپنڈی تعینات کیا گیا ہے۔