کورونا سے لاتعداد مسائل کا سامنا کرنا پڑا، امین اسلم

کورونا سے لاتعداد مسائل کا سامنا کرنا پڑا، امین اسلم

موقع ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا مقابلہ کرنیکی تیاری کریں

اسلام آباد(نامہ نگار)وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلیاں ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ کورونا کی وجہ سے ہمیں لاتعداد مسائل کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس بحران نے ہمیں یہ موقع فراہم کیا کہ ہم ماحولیاتی تبدیلیوں کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے بہتر تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ وبا کے دوران حکومت نے ایسی ترقیاتی سکیموں میں معاونت کی جو ماحول دوست ہوں اور قدرتی ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر ملازمتوں کے مواقع پیدا کر سکیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایس ڈی پی آئی کے زیر اہتمام شفاف معاشی بحالی کے لیے قرضوں کا متبادل استعمال اور پاکستان کے لیے چیلنج اور مواقع کے زیر عنوان ویبینار کے دوران اپنی گفتگو میں کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں