چیئرمین نادرا کی ای کچہری، عوام کی شکایات سنیں

چیئرمین نادرا کی ای کچہری، عوام کی شکایات سنیں

خالد لطیف نے شکایت حل کرنے کے احکامات بھی جاری کئے

اسلام آباد(نامہ نگار)چیئرمین نادرا بریگیڈیئر (ر) خالد لطیف خان نے نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد سے براہ راست بذریعہ ٹیلی فون عوام کے شناختی کارڈ کے مسائل سے متعلق ای کچہری کا انعقاد کیا جس میں سوشل میڈیا بلخصوص فیس بک پر موصول ہونے والی شکایات دور کرنے کیلئے بذریعہ فیس بک لائیو مخاطب ہوئے اور شکایات کا ازالہ کیا۔ ای کچہری کے دوران اندرونِ ملک و بیرون ملک سے سائلین نے شناختی کارڈ اور نادرا دفاتر سے متعلق شکایات چیئرمین کے سامنے رکھیں۔ چیئرمین نادرا نے تمام سائلین کی شکایات کو سنا اور حل کرنے کے احکامات جاری کئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں