ہواو ے او ر پی ٹی اے کا ٹیلی کام کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق

ہواو ے او ر پی ٹی اے کا ٹیلی کام کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق

ہواوے کے وائس پریذیڈنٹ کا پی ٹی اے کا دورہ، چیئرمین عامر باجوہ سے ملاقات

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)ہواو ے کمپنی او ر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ٹیلی کام کے شعبہ میں تعاون پر اتفاق کیاہے ۔ ہو اوے مڈل ایسٹ کے وائس پریذیڈنٹ پبلک افیئرز اینڈ کمیونیکیشن لی شیانگیو (اسپیسلی) نے گزشتہ روز پی ٹی اے دفتر کا دورہ کیا۔ انہوں نے چیئرمین میجر جنرل عامر عظیم باجوہ (ر) سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں فریقین نے ہواوے کے ساتھ ممکنہ تعاون کے ذریعے ڈیجیٹل پاکستان کی جانب پیشرفت کا عمل تیزکرنے اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کی مزید ترقی اور اپ گریڈیشن کے حوالے سے معاونت پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں