قرآن پاک کے 41قدیم ترین قلمی نسخوں کی نمائش

قرآن پاک کے 41قدیم ترین قلمی نسخوں کی نمائش

نمائش کا افتتاح ق لیگ کی رہنما زیبا ناز نے کیا ،خطاط عظیم اقبال بھی موجود تھے

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) قران پاک کے 41چھ سو سال قدیمی قلمی نسخوں اور عہد نبوی پر مبنی خطاطی اور فن پاروں کی بابرکت نمائش کا پنجاب آرٹس کونسل راولپنڈی میں افتتاح ہوگیا ، آرٹس کونسل اور خانہ فرہنگ ایران کے تعاون سے منعقدہ نمائش کا افتتاح مسلم لیگ ق کی سینئر نائب صدر زیبا ناز نے کیا، اس موقع پر معروف خطاط عظیم اقبال اور ڈائریکٹر آرٹس کونسل وقار احمد بھی موجود تھے ، افتتاحی تقریب میں شریک شہریوں نے قرآن پاک کے 41قدیم ترین قلمی نسخوں پر کی گئی نقاشی میں گہری دلچسپی لی، شرکا نے فن پاروں کی تعریف کرتے ہوئے انہیں منفرد اور لاجواب قرار دیا ،خطاط عظیم اقبال کا کہنا تھا کہ قران پاک کے قدیم قلمی نسخوں اور عہد نبوی کی عکاسی پر مبنی فن پاروں کی نمائش ایک اعزاز ہے ، ان فن پاروں اور خطاطی میں چمڑا ،پتھر، کاغذ اور کپڑے کا استعمال کیا گیا ہے جس پر بہت محنت کی گئی ہے، اس موقع پرزیبا ناز نے بھی اظہار خیال کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں