یکساں نصابِ تعلیم کے سلسلہ میں 1 روزہ ورکشاپ آج ہوگی

 یکساں نصابِ تعلیم کے سلسلہ  میں 1 روزہ ورکشاپ آج ہوگی

ملک میں یکساں نصابِ تعلیم رائج کرنے کے سلسلے میں ادارۂ فروغ ِقومی زبان اورنیشنل کریکولم کونسل وزارتِ تعلیم کے اشتراک سے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد ادارہ ٔفروغِ قومی زبان میں ہو گا

اسلام آباد(سٹی رپورٹر) اس ورکشاپ میں جماعت ششم تا ہشتم اُردو اِملا اور نصاب کے حوالے سے ماہرین اپنی اپنی آرا دیں گے ۔ تقریب کی صدارت جوائنٹ ایجوکیشنل ایڈوائزر نیشنل کریکولم کونسل وزارتِ تعلیم محمد رفیق طاہر کریں گے ۔ مہمانِ خصوصی اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف خشک ہوں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں