الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غربا میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت  غربا میں رمضان فوڈ پیکیج  تقسیم

الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت غریب اور مستحق خاندانوں میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کئے گئے جس میں آٹا

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) چاول،گھی،دالیں اور دیگر اشیائے خورونوش شامل تھیں۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے سینئر نائب صدر احسان اللہ وقاص تھے ۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک معاشرے کے مستحق افراد کا دکھ درد بانٹنے اورانھیں خوشیوں میں شامل کرنے کا درس دیتا ہے ۔الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت ہرسال رمضان کے مبارک مہینے میں ملک بھر کے غریب اور مستحق خاندانوں میں فوڈ پیکجز تقسیم کرنے کا اہتمام کیا جاتا ہے تاکہ معاشرے کے اس محروم اور نادار طبقے کو بھی رمضان کی خوشیوں میں شریک کیا جاسکے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں