بجلی چوروں کیخلاف بلا تفریق کارروائی ہو گی ، چوہدری عبدالرزاق
آئیسکو چیف چوہدری عبد الرزاق نے کہا ہے کہ آئیسکو ریجن میں انتظامیہ کے تعاون سے بجلی چوروں کیخلاف بلاتفریق کارروائیاں ہو نگی
اسلام آباد(دنیا رپورٹ) آئیسکو چیف کے مطابق اپریل کے دوران آئیسکو کے آپریشن سرکلز میں2023بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،اسلام آباد سرکل میں 119،راولپنڈی سٹی سرکل میں 529،راولپنڈی کینٹ سرکل میں 213،اٹک سرکل میں 411، جہلم سرکل میں 488، چکوال سرکل میں 263بجلی چوروں کیخلاف ایکشن لیا گیا۔ بجلی چوروں سے 17لاکھ یونٹس چارج اور 3کروڑ 33لاکھ سے زائد جرمانہ کر کے تھانوں میں درخواستیں بھی جمع کرا دی گئیں۔