پنجاب حکومت فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے کوشاں ہے ، ملک عابد

پنجاب حکومت فضائی آلودگی کم  کرنے کیلئے کوشاں ہے ، ملک عابد

پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی کے وائس چیئرمین ملک عابد حسین نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت فضائی آلودگی کم کرنے کیلئے کوشاں ہے

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پنجاب میں اینٹوں کے بھٹوں میں شروع کی جانے والی زگ زیگ ٹیکنالوجی نے فضائی آلودگی کو 70سے 80فیصد تک کم کردیا ، پنجاب حکومت نے اب تک روایتی فکسڈ چمنیوں کی جگہ 7986بھٹوں کوزگ زیگ ٹیکنالوجی میں تبدیل کیا ہے جس سے کاربن کے اخراج میں 60فیصد تک کمی واقع ہوئی ہے۔ اور اس کے ساتھ جلائے جانے والے فیول میں 20 فیصد کمی کے علاوہ دیگر فوائد بھی ہیں، ملک کی فضائوں سے اس زہر آلود دھوئیں کو ختم کرکے پنجاب حکومت نے اہم پیش رفت کی ہے جس پر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ، انہوں نے یہ بات گز شتہ روز راول پارک اور علامہ اقبال پارک مری روڈ کے معائنے کے دوران متعلقہ سٹاف سے بات چیت کر تے ہوئے کہی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں