پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

پولیس مقابلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار

ملزم سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا

راولپنڈی (خبرنگار) تھانہ بنی کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار 3ملزمان کی پولیس پارٹی پر فائرنگ، تبادلے میں ایک ملزم اسد زخمی حالت میں گرفتار جبکہ دو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او بنی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، ملزم کے قبضہ سے گزشتہ ماہ تھانہ نیوٹائو ن کے علاقہ سے چوری شدہ موٹرسائیکل برآمد ہوا، گرفتار ملزم کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ملزم دکانوں میں ڈکیتی، موٹرسائیکل چوری اور سنیچنگ کے متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ اور پولیس کو مطلوب ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں