شہری 8موٹرسائیکلوں، 3گاڑیوں، 1رکشہ سے محروم

شہری 8موٹرسائیکلوں، 3گاڑیوں، 1رکشہ سے محروم

ملزمان طلائی زیورات، لاکھوں کی نقدی اوردیگر قیمتی سامان لے گئے، مقدمات درج

راولپنڈی (خبرنگار) مختلف علاقوں میں سرقہ وغیرہ کی وارداتوں کے دوران شہریوں کو 8موٹر سائیکلوں، 3گاڑیوں، ایک رکشہ، طلائی زیورات، لاکھوں روپے کی نقدی اور دیگر قیمتی سامان سے محروم کر دیا گیا، تھانہ پیرودھائی کے علاقے سے جہانگیر، وارث خان سے ادریس، بنی سے شاہ رخ، نیوٹائون سے احمد، صادق آباد سے حفیظ، تھانہ آر اے بازار سے طارق، ریس کورس سے احسان، تھانہ ایئرپورٹ کے علاقے سے امجد کے موٹرسائیکل جبکہ تھانہ وارث خان کے علاقے سے خالد کا کیری ڈبہ، نیوٹائون سے نوشابہ کی مہران، روات سے عظمت کی کرولا اور تھانہ وارث خان کے علاقے سے عبدالرحمان کا رکشہ چور لے اڑے، ادھرتھانہ رتہ امرال کے علاقے میں اسماعیل، تھانہ صادق آباد کے علاقے میں جہانزیب سے موٹرسائیکل چھین لئے گئے، تھانہ نصیرآباد کے علاقے میں ذوالفقار خان کے گھر سے بیس تولے طلائی زیورات اور 21لاکھ روپے نقدی چوری کر لی گئی، نواز کے گھر افطاری کے وقت گھسنے والے تین ڈاکوئوں نے 20تولے کے طلائی زیورات، 10لاکھ روپے نقدی اور دیگر اشیا چھین لیں، پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں