گھریلوتنازعات، نوجوان قتل، ماں بیٹی سمیت4زخمی

گھریلوتنازعات، نوجوان قتل، ماں بیٹی سمیت4زخمی

رشتے کے معاملے میں تلخی پر آصف نے فائرنگ کر کے فیصل کو قتل کر دیا زمین کے تنازع پر اسرار وغیرہ نے سفیر کی بیوی، بیٹے پر تشدد کیا، مقدما ت درج

اسلام آباد ( خبر نگار)رشتے کے تنازع پر نوجوان کو گولیاں مار کر قتل جبکہ زمین سمیت دیگر تنازعات پر ماں بیٹے سمیت چار افراد کو زخمی کردیاگیا۔تھانہ گولڑہ پولیس کو شریف نے بتایاکہ رشتے کے تنازع میں ہونے والی تلخ کلامی پر آصف نے فائرنگ کر کے اسکے بیٹے فیصل کو قتل کردیا۔بھارہ کہوپولیس کو سفیر نے بتایاکہ زمین کے تنازع پر اسرارسمیت تین افراد نے اسکے بیٹے اور بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا، سہالہ پولیس کو قیوم نے بتایاکہ مشتاق نے لوہے کے راڈ مار کر اسے زخمی کردیا،پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں