گاڑی میں لفٹ دیکر لوٹنے والی 3 خواتین سمیت 8 گرفتار

گاڑی میں لفٹ دیکر لوٹنے والی 3 خواتین سمیت 8 گرفتار

ملزمان سے زیورات، گاڑی اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا، مقدمات درج

اسلام آ باد ( خبر نگار)سی آئی اے پولیس نے بزرگ شہریوں ، خواتین کو بس سٹاپ ، ویران جگہ سے گاڑی میں لفٹ دیکر زیورات اور نقدی چھیننے والے 3 رکنی لیڈیز گینگ سمیت 8ملزمان یا سر خا ن ولد نجیب اﷲ سکنہ افغانستان حال تحصیل ٹیکسلا ضلع راولپنڈی ، سلیمان خا ن ولد باری خا ن،سلیمان ولد مہر اخان ، جمال خا ن ولد گلستان خان اور رحمت اﷲ ولد اسلام خا ن سکنہ ڈھو ک نجو خیا با ن سر سید راولپنڈی کو گرفتار کر کے لاکھوں کے زیورات ، گاڑی اور اسلحہ برآمد کرکے مقدما ت درج کرلیے ، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے جڑواں شہروں سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں