سبزی منڈی میں مستقل مجسٹر یٹ تعیناتی کی ہدایت

سبزی منڈی میں مستقل مجسٹر یٹ تعیناتی کی ہدایت

ایس او پیز خلاف ورزی پر 15 دکاندار گرفتار،10 کو جرمانہ،20 کو انتباہ

اسلام آباد (سٹی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات نے سبزی منڈی میں قیمتوں کے تعین کو برقرار رکھنے ، کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد، صفائی سمیت دیگر امور کے لئے سبزی منڈی میں مستقل مجسٹر یٹ کی تعیناتی کی ہدایت کی ہے ، ایڈمنسٹریٹر مارکیٹ کمیٹی، اسسٹنٹ کمشنر صدر نے سبزی منڈی کا دورہ کیا اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر پندرہ دکاندار گرفتار، دس کو جرمانہ اوربیس دکانداروں کو انتباہ کیا ۔ ہدایت کے مطابق ایک مستقل مجسٹریٹ کی ڈیوٹی بھی لگا دی گئی ہے جو 24 گھنٹے منڈی میں ایس او پیز کی خلاف ورزی اور پرائس کنٹرول کی دیکھ بھال کرے گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں