ایس اوپیز کی دھجیاں، عید کی شاپنگ عروج پر پہنچ گئی

ایس اوپیز کی دھجیاں، عید کی شاپنگ عروج پر پہنچ گئی

آئندہ ہفتے سے لاک ڈائون و تجارتی مراکز بند ہونے کے باعث خریداری جاری حکومت وانتظامیہ کی جانب سے نوٹس نہیں لیا جارہا،کورونا پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا

اسلام آباد (سیدقیصرشاہ )ماہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ شروع ہونے اور آئندہ ہفتے سے لاک ڈائون و تجارتی مراکز بند کئے جانے کے باعث عید کی شاپنگ کا سلسلہ عروج پر پہنچ چکا ہے جبکہ عیدکی شاپنگ کیلئے آنے والے شہریوں ، تاجروں نے ا یس اوپیز اورحفاظتی تدابیر کی دھجیاں بکھیر کر رکھ دیں ، عید کی خریداری شروع ہوتے ہی تجارتی مراکز میں مہنگائی کا سیلاب امڈ آیا ہے ۔سیل کی آڑ میں بھی معمول سے زیادہ قیمت وصو ل کی جارہی ہے ۔ شام چھ بجے تجارتی مراکز بند ہونے کے باعث جڑواں شہروں کے چھوٹے بڑے بازاروں ، کمرشل سنٹرز مارکیٹس میں تل دھرنے کی گنجائش نہیں ۔دکانوں اور مارکٹیوں میں جراثیم کش سپرے اورسینی ٹائزر کااستعمال بھی نہیں کیا جارہا، واک تھرو گیٹس بھی نہیں لگائے گئے جسکے باعث کوروناکے پھیلنے کاخدشہ بڑھتا جارہا ہے اورحکومت وانتظامیہ کی جانب سے نوٹس نہیں لیا جارہا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں