جمز کی مکمل بندش مضحکہ خیز فیصلہ ہے ، آغا کامران

جمز کی مکمل بندش مضحکہ خیز فیصلہ ہے ، آغا کامران

ورزش کرنیوالے خواتین و حضرات کورونا سے زیادہ محفوظ ہیں،پریس کانفرنس

راولپنڈی (سپورٹس رپورٹر) راولپنڈی زون باڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری آغا کامران نے کہا ہے کہ کورونا کی تیسری لہر کے دوران تمام جمز کو مکمل طو ر پر بند کر دینا ایک مضحکہ خیز فیصلہ ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کیا، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی طارق، سعد حسن، سفیان نسیم ، راجہ محمد فیاض اور دیگر عہدیداران بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ باڈی بلڈنگ سمیت ہر قسم کی ورزش کرنے والے خواتین و حضرات اس موذی مرض سے سب سے زیادہ محفوظ ہیں،حکومت اور کووڈ 19 کے مختلف قوانین پر عمل درآمد کروانے والے ادارے جمز کو پورا ہفتہ کھولنے کی اجازت دینے کے ساتھ جمز میں ورزش کرنے والے افراد کی حوصلہ افزائی کریں، انہوں نے این سی او سی کے چیئرمین اسد عمر ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور دیگر تمام ارباب اختیار سے اپیل کی کہ جمز کو پورا ہفتہ 24گھنٹے کھلا رکھنے کی اجازت دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں