دبئی میں روزگار کے مواقع کھلنا خوش آئند ہے ،خالد نواز

دبئی میں روزگار کے مواقع کھلنا خوش آئند ہے ،خالد نواز

ہم جو افرادی قوت یو اے ای یا دیگر ممالک بھیجیں گے وہ کورونا سے محفوظ ہو گی

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) حکومت کی کاوشوں کی بدولت ہنرمند و غیر ہنر مند پاکستانی افرادی قوت کیلئے دبئی میں روزگار کے مواقع کھلنا خوش آئند ہے، یہ بات اوو ر سیز پاکستانیوں کے روزگار اور حقوق کے محافظ ادارے نائٹ ہیومن مینجمنٹ (کے ایچ ایم ) شالان پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نوازنے کے ایچ ایم آفس میں دبئی جانے والے پاکستانی ورکروں کے تربیتی سیشن سے خطاب کے دوران کہی ، انہو ں نے امارات کی جانب سے پاکستانی ورک فورس پر عائد پابندی کو ہٹانے کے عمل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ملک ہے اور ہم جو افرادی قوت یو اے ای یا دیگر ممالک بھیجیں گے وہ نہ صرف خود کورونا سمیت دیگر بیماریوں سے محفوظ ہو گی بلکہ وہ دوسرے لوگوں کیلئے بھی محفوظ ہونگے ، تربیتی سیشن میں شامل ورکروں کو مخاطب کرتے ہوئے خالد نواز نے کہا کہ آپ سب بیرون ملک جا کر پاکستان کے سفیر ہونگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں